کوئٹہ : مستونگ کے علاقے کوہ مہران میں چینی جوڑے کی بازیابی کیلئے آپریشن کے دوران مسلح افراد اورسیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑی علاقے کوہ مہران میں چینی جوڑے کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ، آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔
علاقے میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،پہاڑی علاقہ دشوار گراز راستوں پر واقع ہے جس کی وجہ سے فورسز کو مسلح افراد تک پہنچنے میں دشواری کا سامنہ ہے ،ایک نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن میں دو مبینہ اغواء کاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
خصوصی آپریشن میں متعد د سیکورٹی اہلکاروں کی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، علاقے میں آپریشن یکم جون سے جاری ہیں، سیکورٹی اہلکاروں کی خصوصی ٹیم چینی شہریوں کی بازیابی کیلئے آپریشن میں مصروف ہیں،
بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق زخمی سیکورٹی اہلکاروں میں دو افسران بھی شامل ہیں ،اغواء کاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی اور مراؤ کے پہاڑی علاقے میں قائم غاروں میں محصور ہیں، فورسز نے کارروائی کے دوران اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی سمیت 6خود کش جیکٹ ، بھاری مقدار میں کھانے پینے کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے، فورسز نے اغواء کاروں کو مکمل گھیرے میں لے رکھا ہے ۔
چینی جوڑے کی بازیابی کیلئے گرینڈ آپریشن، دوملزمان ہلاک، متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی
وقتِ اشاعت : June 4 – 2017