|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2017

کوئٹہ: مستونگ میں خاتون سمیت دو افراد جبکہ تربت میں سرکاری اسکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔ لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت تیرا مل میں ملزم بہاول خان نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ مسماۃ(ش) اور غلام حسین شاہوانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

لیویز نے لاشیں تحویل میں لیکر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیں۔ لیویز نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔مقتول غلام حسین کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب سے بتایا جاتا ہے ۔ادھر تربت کے علاقے شہرک میں دو پیدل مسلح افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے اسکول ٹیچر ماسٹر محمد یعقوب کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔