اسلام آباد: وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جےآئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی۔
وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکومت نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تصویرتفتیش کے قانونی طریقہ کارکے منافی ہے جب کہ ملک میں شکوک وشبہات کی فضاجنم لے رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک تسلسل سے غیرمنصفانہ واقعات سے انتقام کی بوآتی ہے، انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان تحفظات اور بےضابطگیوں کے باوجود انصاف کا منتظر ہے، متنازع القابات، واٹس ایپ کال اور حسین نواز کی تصویر کے غیرقانونی اجرا نے سارے عمل کے غیر جانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد بھی شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترے اور اس بار وہ دھوکا دے گئے، سرفراز کی اننگز 15 رنز تک ہی محدود رہی بعد میں محمد عامر اور شاداب خان نے کچھ مزاحمت کی لیکن عامر 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور شاداب 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن علی پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ وہاب ریاض ان فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بلو شرٹس کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شیکر 68 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جس کے بعد ویرات کوہلی نے روہت کا ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، روہت 9 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 91 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ کے لیے ویرات کوہلی کے ساتھ یووراج سنگھ کے ساتھ ملکر 93 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جب کہ یووراج 32 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈک پانڈیا نے آخری اوور میں عماد وسیم کو 3 گیندوں پر لگاتار 3 چھکے لگائے جب کہ ویرات کوہلی 81 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں اب تک کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 8 اوورز میں 87 رنز دیے جب کہ وہ نویں اوور میں پیر میں تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے محمد عامر بھی اپنے 10 اوورز مکمل نہ کرسکے اور اپنے اسپیل کے نویں اوور کی پہلی گیند گرانے کے بعد ان کی ٹانگ میں تکلیف آگئی جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔