|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2017

خضدار: خضدار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا قومی شاہراہ پر دھعرنا اور احتجاج بدستور جاری ہے جھالاوان سوشل فورم کے زیر اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ کئی راتوں سے احتجاج کیاجا رہا ہے ۔

عام شہریوں سیاسی ورکرز اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نوجوان طبقہ رات گئے گیارہ بجے سے ڈھائی بجے سحری تک قومی شاہراہ کے کنارے کیمپ لگا کر احتجاج کر رہے ہیں ۔

جھالاوان سوشل فورم خضدار کے نمائندہ سیاسی رہنما سمیع رؤف بلوچ کی قیادت میں منظم ہو کر عوامی مسائل کو اجاگر کر نے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلا رہی ہے پہلے مرحلے میں بجلی کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور خضدار سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مہم چلایا جا رہا ہے اگلے مرحلے میں دیگر عوامی مسائل پر آواز بلند کی جائیگی ۔

خضدار میں گزشتہ چار راتوں سے قومی شاہراہ پر چمروک کے قریب کیمپ لگا کر جھالاوان سوشل فورم کے زیراہتمام احتجاج کیا جا رہا ہے کیمپ کے شرکاء سے بی این پی(عوامی) خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد مینگل پیپلز پارٹی خضدار کے رہنما انجینئر حبیب قادر زہری ایڈووکیٹ خالد نیشنل پارٹی کے رہنما میرعبدالوہاب غلامانی بی این پی مینگل کے رہنما سفر خان مینگل خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی جھالاوان سوشل فورم کے رہنما سمیع رؤف بلوچ سید محمد علی شاہ رئیس تنویر احمد کرد جمعیت علماء اسلام خضدار کے رہنما میرریاض احمد قلندرانی نیشنل پارٹی کے رہنما ناصر کمال بلوچ پی پی پی کے رہنما ماما عبدالرحیم خدرانی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ خضدار کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے ہر سطح پر یہاں کے عوام کا ستحصال ہو رہا ہے اور ان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے آج بھی خضدار کے عوام کے حقیقی مسائل کی جانب کوئی بھی توجہ مبذول نہیں کیاجا رہا ہے چاہے وہ مسئلہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہو یا پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی و عدم دستیابی اور تعلیم و صحت کے مسائل ہوں ہر سہولت سے خضدار کے شہری یکسر محروم ہیں۔

اس حوالے سے جھالاوان سوشل فورم ہی عوامی ترجمانی کے لئے خضدار کے شہریوں کو منظم کر رہی ہے اور گزشتہ راتوں سے خضدار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیاجا رہا ہے ہم ارباب اختیار کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ خضدار بجلی کی نعمت سے یکسر محروم ہے دیگر اضلاع کو بغیر کسی لوڈشیڈنگ کے مکمل بجلی فراہم کیجا رہی ہے لیکن خضدار اس لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے اور بجلی کی سہولت سے محروم ہے