|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2017

راولپنڈی : سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،بلوچستان کو بڑے پیمانے کی دہشت گردی سے بچا لیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاع پر کارر وائی کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کی گئی۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ ‘ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

اسلحہ میں راکٹ لانچر ‘ بارودی سرنگیں ‘ ڈیٹونیٹر اور مواصلات آلات شامل ہیں۔ یہ کارروائی کاہان کے جنوب مشرق میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے خلاف کی گئی۔