کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر ملکی ،زائد المعیاد ،ان ر جسٹرڈ اور بلالائسنس کی ادویات کی خرید وفروخت میں نامزد 4ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان ودیگر سمیت 7میڈیکل سٹورز مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گر فتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔
غیر ملکی ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمہ میں نامزد میڈیکل سٹور مالک پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے ایک مقدمے میں پیش نہ ہونے پر ڈرگ انسپکٹرکے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ۔گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کوئٹہ میں غیر معیاری ،غیر ملکی ،زائد المعیا د ،ان رجسٹرڈ اور بلالائسنس کی ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں جی زی ہیلتھ فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے کیس کی سماعت ہوئی تو کیس میں نامزد ملزم عمران عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دئیے ۔
ساتھ ہی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد کو بذریعہ مراسلہ حکم دیاکہ وہ مذکورہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کرکے عدالت کو آگاہ کرے ،عدالت میں ریکٹ بینکرز پر ا ئیو یٹ لمیٹڈ کیس کی بھی سماعت ہوئی لیکن سماعت کے دوران نامزد ملزم شاہ زیب ملک عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوسکے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گر فتاری جاری کردئیے گئے ۔
اس کے علاوہ فرینڈ ز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے کیس میں نامزد ملزمان مہریاب کے سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر ناقابل ضما نت جبکہ شبانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے اس کے علاوہ محسن نیچرل اینڈ ہیومیو لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے کیس میں نامزد ملزم محمد انو ر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوسکے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ۔
اس کے علاوہ مظفر انٹرپرائزز کوئٹہ کے کیس میں نامز ملزم محمداشرف کے ایک مرتبہ پھر عدالت نے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او کوئٹہ کو ہدایت کی کہ وہ ملزم پولیس کی مدد سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے ۔
اس کے علاوہ ،جاوید میڈیکل سٹور کیس میں ملک جاوید اقبال اور ڈرگ انسپکٹر ،رضوان میڈیکل سٹور کیس میں نامز د ملزم کلیم اللہ ،فیصل میڈیکل سٹور کے سردارخان کے بھی پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے جبکہ اقبال میڈیکل سٹور کیس میں نامز د ملزم محمد علی پر بھارتی اور ایرانی ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی بعدازاں مقدمات کی سماعت کیلئے نئی تاریخیں دی گئی ۔
غیر معیاری ادویات مزید 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
وقتِ اشاعت : June 7 – 2017