کوئٹہ: خضدار اور ہرنائی میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیاگیا۔کیچ سے ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا۔ لیویز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں کلی ابراہیم زئی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انعام الحق مینگل کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔
قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ادھر ہرنائی میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔دوسری جانب ضلع کیچ (تربت) کے علاقے تمپ میں نذرآباد کے مقام پر نامعلوم افراد نے پینتیس سالہ مجیب کو اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
خضدار اور ہرنائی میں دو افراد قتل
وقتِ اشاعت : June 7 – 2017