کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری اورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے اتحادکادرس دیتاہے استعماری قوتیں مسلمانوں کے اندراختلافات پیداکرنے اورباہم دست وگریبان کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔
اسلامی ممالک میں خونی واردات ان سازشوں کی کڑی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت کے رہنماحاجی جلات خان اچکزئی کی جانب سے دی گئی افطارپارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی ارکان مولاناانوارالدین،مولاناعبداللہ جتک،حاجی محمدحسن شیرانی،مفتی غلام حیدر،حاجی عبدالباری ،حاجی بہرام خان،سیدجانان آغا،حافظ ابراہیم لہڑی،مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،مولانامحمدسلیم، ایم پی اے مفتی گلاب،نوشکی کے حاجی منظوراحمدمینگل،انجینئرحاجی عثمان بادینی،مستونگ کے سردارنوراحمدبنگلزئی،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،انجینئراسلم مندوخیل،ضیاء الرحمن مندوخیل،حاجی بشیرکاکڑ،حاجی عبداللہ خلجی،میراسحاق ذاکرشاہوانی،ناصرمسیح،حاجی امان اللہ ودیگربھی موجودتھے۔
انہوں نے کہاکہدہشتگردی کے واقعات کا مقصدافراتفری اور امن وامان کو سبوتاژ کرنا مقصود ہے، لیکن انسانیت اور اسلام کے دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک میں منظم دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اوراسلام مخالف قوتیں مسلم ممالک کے مابین اختلافات کو ہوا دے کراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
جسے اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کومتحد ہو کر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصرکے عزائم خاک میں ملائے جا سکیں اور امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغان حکومت پاکستان پرالزام تراشی کے بجائے اپنے مسائل خودحل کرے اوربھارت کی زنان بولنے سے گریزکرے پاکستان خوددہشت گردی کاشکارہے رمضان المبارک ہمیں اتحادکادرس دیتاہے ۔
استعماری قوتیں مسلمانوں کوآپس میں دست و گریباں کر رہی ہیں،غفور حیدری
وقتِ اشاعت : June 8 – 2017