|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2017

کوئٹہ: اورماڑہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ماہی گیر زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف ماہی گیروں نے احتجاج کیا۔ تفصیل کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں ساحل سمندر پر پاک بحریہ کی حدود میں داخل ہونے والی دو مشکوک کشتیوں پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس سے ایک ماہی گیر حمید زخمی ہوگیا جبکہ دونوں کشتیاں ڈوب گئیں ۔

واقعہ کے خلاف ماہی گیروں نے احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔ بعد میں پاک بحریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔ بحریہ کے حکام نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ واقع کی تحقیقات کی جائے گی جبکہ زخمی ماہی گیر کا بھی مفت علاج کرایا جائیگا۔