|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2017

 

 

 

 

 

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے گزشتہ ماہ اغواء ہونے والے چینی جوڑے کو اغواء کاروں نے قتل کردیا۔

جمعرات کو داعش نے اپنے ویب ویب سائٹ اعماق نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤ ن سے24مئی کو اغوا ہونے والے دو چینی شہریوں کو اغواء کاروں نے قتل کردیا ہے ۔

داعش سے منسلک گروپ نے مبینہ طور پر قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں گروپ نے چینی جوڑے کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اب تک قتل کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سے24 مئی کو اغوا ہونے والا چینی جوڑا ایک چینی زبان سکھانے والے ادارے میں استاد تھا، جنہیں تین مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

مسلح افراد نے ان ٹیچرز کے ساتھ موجود تیسری چینی خاتون کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں جبکہ اغوا کے مقام پر موجود ایک راہ گیر نے جب ان افراد کو بچانے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے اسے گولی ماردی تھی۔

ان افراد کے اغوا ہونے کے بعد سے اس علاقے میں رہائش پذیر 11 چینی باشندے، جن میں 3 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں اغواء ہونے والے چینی جوڑے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کیا تھا تاہم انھیں بازیاب نہ کرایا جاسکا۔