کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چچا نے فائرنگ کر کے ہیڈ کانسٹیبل بھتیجے کو قتل کر دیا پولیس نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں کلی کوتوال کے قریب ایک شخص جعفر نے فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے ہیڈ کانسٹیبل عبدالعلی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی اور کا رروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔
شاہ نورانی کے عرس کے دوران دم گھنٹے سے3 زائرین جاں بحق
حب (این این آئی)شاہ نورانی کے عرس اور میلے کے دوران لاحوت لامکاں کے مقام پر تین افراد دم گھٹنے ،لوح لگنے اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ۔
نائب تحصیلدار سارونہ خدا بخش محمودائی بلوچ نے شاہ نورانی کے سالانہ تین روزہ عرس اور میلے کی تقریبات کی کوریج کے لئے موجود ’’این این آئی ‘‘کے رپورٹرکو بتایا کہ شاہ نورانی کے عرس اور میلے کے دوران لاحوت لامکاں کے مقام پر تین زائرین دم گھٹنے سے ،لوح لگنے اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جنکی میتوں کو انکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ،جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے تھا ۔
کوئٹہ ,چچا نے فائرنگ کر کے ہیڈ کانسٹیبل بھتیجے کو قتل کر دیا
وقتِ اشاعت : June 9 – 2017