|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سپریم کورٹ اور پاناما کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے کو سپریم کورٹ پر حملہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان میں کوئی بھی سیا سی جماعت عدلیہ یا کسی بھی تحقیقاتی کمیٹی پر اس طرح الزامات لگاتے تو ان کی تمام تر قیادت پکڑے جا تے تھے مگر افسوس کہ پنجاب کے ایک جماعت نے ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور آ ج بھی سینیٹر کو بچا نے کے لئے سب پر حملے کر رہے ہیں اس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کے بعد مسلم لیگ(ن) کے وزراء اور مرکزی قیادت کی جانب سے جے آئی ٹی کے اراکین اور سپریم کورٹ کے بارے جس طرح الفاظ استعمال کئے جا رہے ہیں دنیا کے کسی بھی مذہب، معاشرے میں میں اس طرح کسی بھی ادارے کے خلاف الفاظ استعمال نہیں کئے گئے ۔

پنجاب اور مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک میں اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اب بھی پاناما کیس کی کمیٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ وزیراعظم کے بیٹوں اور نہال ہا شمی کو بچایا جا سکے ۔

اگر اس طرح بلوچستان یا خیبر پختونخوا میں کسی بھی سیاسی جماعت اس طرح اقدام اٹھاتا تو اس کے خلاف غداری کے مقدمات درج ہو تے مگر افسوس کہ آج بھی ادارے مکمل طور پر آزاد نہیں ہے مسلم لیگ(ن) کے قیادت کے خلاف فوری طور پر الزامات بارے مقدمات درج کئے جائے۔