کوئٹہ : بلوچستان میں ایک اور مریض کوکانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال میں داخل کردیاگیاہے سال رواں کے دوران 5مریض باعث موت کی آغوش میں جاچکے ہیں جن میں سے 2میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔
اس وقت فاطمہ جناح ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں تین مریضوں کو کانگو وائرس کے شبے میں داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے گزشتہ روز انچارج شعبہ وبائی امراض فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹرنصیر محمد نے بتایاکہ کچلاک کے علاقے سے ایک اورمریض کو کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں ہسپتال لایاگیاہے یہاں موجود مریضوں کے خون کے نمونے کراچی بھجوائے جاچکے ہیں ۔
اس سے 6روز قبل عبدالکریم کو ناک اورمنہ سے خون آنے کے باعث ہسپتال لایاگیاتھا تاہم مزکورہ مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے رقم نہ ہونے کے باعث نہیں بھجوائی جاسکی کراچی میں ٹیسٹ کرانے کیلئے مریض کو 6ہزار روپے سے زائد کی ضرورت ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عبدالکریم نامی مریض چرواہا ہے جس میں 90فیصد کانگو کے مرض کی اعلامات پائی جارہی ہے ،تاہم ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مریض میں مرض کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ڈاکٹرنصیرمحمد کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک 23مریضوں کو لایاجاچکاہے جن میں سے 5جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔
کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض ہسپتال منتقل
وقتِ اشاعت : June 9 – 2017