کوئٹہ: ایرانی بلوچستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم کے اہم کمانڈر کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو مغرب کے وقت پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سرباز میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے اہم کمانڈر عابد زامرانی کو نامعلوم افراد نے مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انہیں سینے اور جسم کے دیگر نچلے حصے میں گولیاں ماری گئیں۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عابد زامرانی کا شمار کالعدم بی ایل ایف کے سربراہ اللہ نذر بلوچ کے اہم ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مؤثرکارروائیوں کے بعد ایران میں پناہ لے رکھی تھی۔