|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں محکمہ ایجوکیشن کے کلسئڑ پروگرام میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف 26تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسڑوں پر نسپلوں میں سے 22تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسڑوں پر نسپلوں نے چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم کو اوپن ٹینڈ ر اخبارات میں اشتہار مشتہر کرنے کے بجائے محکمہ ایجوکیشن کی خلاف ضابطہ کوٹیشن کر کے بڑی رقم نکال لی گئی ۔

کروڑوں روپے کرپشن ہونے کا خطرہ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے محکمہ ایجوکیشن کے تعلیمی داروں میں ریڈنگ رائیٹنگ میڑیل کی خریداری کیلئے نصیرآباد کے 26تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسڑوں پرنسپلوں کو کلسٹر پروگرام کے تحت چھ کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی ہے ۔

جن میں سے 26 تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسڑوں پر نسپلوں میں سے 22تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسڑوں پر نسپلوں نے خطیر رقم کو اوپن ٹینڈ ر اخبارات میں اشتہار مشتہر کرنے کے بجائے محکمہ ایجوکیشن کی خلاف ضابطہ پالیسی پر عملد در آمد کرتے ہوئے کوٹیشن کر کے ذریعے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کی آشیرباد سے بڑی رقم نکال لی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اب تک کلسئڑ پروگرام کے تحت ریڈنگ رائیٹنگ میڑیل کی معمولی چیز بھی خریدی نہیں گئی ہے جس سے کروڑوں روپے کرپشن ہونے کا خطرہ ہے ذرائع نے مزید بتایاکہ چھ کروڑ سے زائد رقم کو کوٹیشن کی اطلاع پر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال سیکریڑی تعلیم نے خلاف ضابطہ کوٹیشن کرنے پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور ہیڈ ماسڑوں اور پرنسپلوں سے رقم وصول کرنے اور محکمانہ کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔