|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا۔

 کوہلو کے علاقے کاہاں میں ای سی اور حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورمارٹرگولے برآمد کیے گئے۔ کالعدم تنظیم کے شرپسندوں نے تخریبی مواد کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں استعمال کرنے کے غرض سے چھپا رکھا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد شدہ بارودی مواد میں 39 مارٹر گولے، 12 بارودی سرنگیں، 5 اے ٹی ایم اور 11 اے ایم ایم فیوز سمیت 4 سوئچ فیوز اور پریما کارڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا۔