ڈھاڈر: نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ جمہوری اقدار اور عوامی تائیدو حمایت سے محروم حکومتیں ظلم ناانصافی اور استحصال کے شکار لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتیں۔گزشتہ روز سراوان ہاوس میں ملاقات کے لیے آنے والے سیاسی کارکنوں طالبعلموں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کے موقع پر بلوچستان کودرپیش صورتحال اورعام آدمی کے مسائل کر ے ۔
انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبے کو بدترین سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا سامنا ہے جان لیوا مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کو زندگی اور موت کے درمیان معلق کئے رکھا ہے بہرحال بجٹ پیش کرنے کی رسم ادا کی جاتی ہے لیکن عوام کوریلیف نہیں ملتا جو حکومت مری میں تشکیل پائی گئی ہو اس کا بجٹ کہیں اور سے بن کر آتا یہی وجہ ہے کہ عوام کے خون پیسنے کی کمائی کاایک بڑا حصہ لیپس ہوکر ضائع ہوتا ہے جس کے لیے عوام کوکوئی بھی جوابدہ نہیں ۔
تو اور خرچ ہوجانے والی رقم زیادہ تر غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں ہوتے ہیں آئیندہ مالی سال کے بجٹ کو شدومد کے ساتھ پیش کرنے کی باتیں ہورہی ہیں لیکن نتیجہ پھر بھی صفر ہوگا ۔
نوابزادہ حاجی میر لشکری خاں رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ جمہوری اقدار اور عوامی تائیدو حمایت سیمحروم حکومتیں ظلم ناانصافی اور استحصال کے شکار لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتیں اس کا واحد حل یہ ہے کہ عوام کو جمہوری اور سیاسی عمل میں آزادنہ طور پر شرکت کے لیے ماحول مہیا کیا جانا چایئے عوام فیصلہ سازی میں حصہ دار بن کر غیر جمہوری اور عوام دشمن رویوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
عوام کی حمایت سے محروم حکومتیں انصاف نہیں دے سکتے ، لشکری رئیسانی
وقتِ اشاعت : June 10 – 2017