کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے ترجمان کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر بائی پاس کے قریب آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس بنیاد پر ایک کارروائی کی۔
اس دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقے مارگٹ اور سبی کے علاقے سانگان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔
کوئٹہ، ایئر پورٹ روڈ پر ایف سی کی کارروائی،2افراد ہلاک ،مارگٹ میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، پاک فوج

وقتِ اشاعت : June 12 – 2017