کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پبلک سروس کمیشن میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کیس کے دو گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔
احتساب عدالت میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس میں سابق چیئر مین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی کیس میں گر فتا ر سا بق چیرمین اشرف مگسی اور دوڈپٹی ڈائریکٹر ز عبدالو حید اورنیازاحمد کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے عدا لت میں کیس کے دوگواہان عبدالجلیل اور جاوید احمد خا ن بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بیانات قلمبند کروائے احتسا ب عدالت میں کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
پبلک سروس کمیشن کی بھرتیوں میں بد عنوانی کیس کی سماعت
وقتِ اشاعت : June 13 – 2017