|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2017

گوادر : گوادر پولیس کی کاروائیاں ، انسانی اسمگلر و منشیات فروش گرفتار ۔ بغیر سفری دستاویزات کے بیرون ملک جانے والے دس افراد بازیاب و منشیات برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیاآباد کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر انسانی اسمگلر جام ناصر کو گرفتار کرکے دس افراد بازیاب کئے ۔

پولیس زرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے اور یہ بغیر سفری دستاویزات کے بیرون ملک جانا چاہتے تھے ۔ لیکن انسانی اسمگلر جام ناصر گروہ نے ان مذکورہ افراد کو آٹھ دن سے ایک مکان میں قید رکھا تھا ۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ جبکہ دو دیگر کاروائیوں میں پولیس نے ایک خالی مکان میں چھاپہ مار کر 500 کلو گرام گٹکا برآمد کیا اور دوران گشت پولیس نے عدنان ولد عبدالرحیم نامی شخص کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔