مستونگ : مستونگ اور پڑنگ آباد میں ایک ہی کمپنی کے موبائل ٹاورز پر دس منٹ کے وقفے سے دستی بموں سے حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی روز سہ پہر نامعلوم افراد نے مستونگ شہر عزیز آباد کے وسط میں نصب ٹیلی نار کمپنی کے دو موبائل ٹاور پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گئے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دس منٹ کے وقفے پر اسی کمپنی کے موبائل ٹاور پر شہر سے 18کلو میٹر دور پڑنگ آباد میں بھی دستی بم سے حملہ ہوا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا، تاہم دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ موبائل ٹاورز کو جزوی نقصان پہنچے ۔