|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2017

کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جمال خان ترکئی کو این اے 260کوئٹہ چاغی پر امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔

پارٹی بیان میں پارٹی ادارو ں ، عہدیداروں ، کارکنوں اور ہمدردوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جمال خان ترکئی کی کامیابی کی مہم شرو ع کریں اور پارٹی کے الیکشن مہم کے مطابق تیاریاں شروع کریں ۔ بیان میں حلقہ NA-260کوئٹہ چاغی کے عوام سے پارٹی امیدوار جمال خان ترکئی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔