|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2017

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے بجائے بے روزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے این ایچ اے سے مقامی لوگوں کو نکالنا عوام دشمنی کے مترادف ہے عوامی نیشنل پارٹی اس پر کبھی بھی خاموش نہیں رہے گی ۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک طرف بلوچستان کو ترقیافتہ بنانے کے دعوے کرتے تھکتے نہیں مگر افسوس کے این ایچ اے سے ایک غیر مقامی افسر کے کہنے پر بلوچستان کے مقامی باشندوں کو نکال پر بے روزگار کردیا ۔

بلوچستان میں وفاقی محکموں میں ایک تو پہلے سے ہی یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار نہیں دیا جارہا اورجنہیں روزگار دیا گیا ہے ان کو بھی ایک منصوبے کے تحت نکالا جارہا ہے عوامی نیشنل پارٹی اس پر کبھی بھی خاموش نہیں رہے گی اور ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور ساتھ ہی صوبائی حکومت بھی مقامی لوگوں کو بے روزگار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔