ڈیرہ مراد جمالی: وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے ترقیاتی منصوبوں پر تمبو روڈ اور ڈیرہ مراد جمالی زور وشور سے سڑکوں پبلک پارک لائبریری اسڑیٹ لائٹ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر سیوریج سسٹم پر کام جاری ہے کمشنر نصیرآباد پروجیکٹ ڈائریکٹر احمد عزیز تارڑ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر کے منصوبوں پر اچانک دورہ شرقی سیوریج سسٹم میں ناقص اینٹوں کے استعمال پر ٹھیکدار کا کام بند کردیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے مزدور چوک میر محمد صادق عمرانی کی روڈ پر جاری کام کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ ایس ڈی او بی اینڈ آر محمد امتیاز کھوسہ وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر رانا خان مغیری کونسلر غلام رسول سولنگی بھی موجود تھے ۔
کمشنر نصیرآباد پروجیکٹ ڈائریکٹر احمد عزیز تارڑ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصرنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان پیکج کے ترقیاتی منصوبوں سڑکوں پبلک پارک لائبریری اسڑیٹ لائٹ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر سیوریج سسٹم پر تیزی سے کام جاری ہے انشاء اﷲ مقررہ وقت پر مکمل کر لی جائیں گی جن کی تکمیل پر شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔
سی ایم پیکج میں ناقص میڑیل کا استعمال سست روری کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہاکہ محکمہ مواصلات تعمیرات محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران کی زمہ داری بنتی ہے وہ کام کی سخت نگرانی کریں جبکہ شرقی سیوریج سسٹم میں ناقص اینٹوں کے استعمال پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکدار کا کام بند کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیرآباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور انہیں ہدایت کی کہ پی سی ون کے مطابق معیاری اینٹیں استعمال کی جائیں اور کہاکہ ناقص میڑیل استعمال کرنے والے ٹھیکدار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال ڈی سی نے کام بند کر ادیا
وقتِ اشاعت : June 16 – 2017