کوئٹہ: مستونگ آپریشن میں ہلاک ہونیوالے کالعدم مذہبی تنظیم کے11دہشتگردوں کو لاوارث قرار دے کر دفنادیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی ، مرؤ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے11دہشتگردوں کی لاشیں ایک ہفتے سے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں موجود تھیں۔
ان میں سے کسی کا وارث لاش وصول کرنے کیلئے نہیں آیا جس پر لاشیں لاوارث قرار دے کر فلاحی تنظیم ایدھی کے حوالے کردی گئیں۔ ایدھی کے رضا کاروں نے لاشیں مشرقی بائی پاس ایدھی قبرستان میں دفنادیں۔