|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

کوئٹہ : آ ل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے صوبہ بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روکنے کا اعلان کر دیا ہمارے آئل اسٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ منسلک ہے اور ہمارے آئل ٹینکرز کراچی سے پٹرول اور شکار پور سے ڈیزل بھر کر کوئٹہ لاتے ہیں اور ہمارے یہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ بلوچستان میں ہماری وجہ سے تیل لیٹ نہ ہو۔

اس لئے ہم دن رات ایک کر کے سفر کر تے ہیں لیکن افسوس کیساتھ کہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں راستے میں جگہ گجہ سیکورٹی کے نام پر روکا جا تا ہے اور ہمارے کاغذات کا جانچ پرٹال کی جاتی ہے۔

 

اس کے علاوہ لک پاس چیک پوسٹ اورسبی پولیس اور بولان ڈیگار کراسی ایف سی چیک پوسٹ پر ہمارے آئل ٹینکروں کو24 گھنٹے زیادہ عرصے کئے ناجائز طریقے سے روک جا تا ہے لہٰذا ہم مجبور ہو کر تیل کی سپلائی جاری نہیں رکھ سکیں گے جن کے ذمہ دارہ متعلقہ ادارے ہے۔