|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2017

کو ئٹہ: احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے ٹرم ڈیپا زٹ ریسیپٹ (ٹی ڈی آر)کے ذریعے اکاؤنٹس ہو لڈرز کے کروڑوں روپے خورد برد کر نے کے مقدمہ میں نا مزد نجی بنک کے سا بق منیجر کو جرم ثا بت ہو نے پر 6سال قید با مشقت اور ایک کروڑ 17لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی ۔

ریفرنس میں نا مز ددوسرے ملزم کو بھی ان کی عدم مو جو د گی میں 4سا ل قید اور لا کھوں روپے جر ما نہ کی سزا سنا ئی ۔ استغا ثہ کے مطا بق نجی بنک کے منیجرندیم خا ن اور اسٹاک ایکسچینج برو کر معظم جا ن نے کو ئٹہ میں جعل سا زی سے اکا ؤنٹس ہو لڈرز کی جا نب سے ما ہا نہ منا فع کے لئے2008ء میں بنک میں جمع کرا ئی گئی۔

3 کروڑروپے سے زائد کی رقم خورد برد کی جس کا نیب کی جا نب سے تحقیقا ت کے بعد مذکو رہ ملز مان کوگرفتارکر کے ان کے خلا ف ریفرنس عدالت ہذا میں پیش کیا گیا گزشتہ روز عدالت کے جج نے نجی بنک کے سا بق مینیجر ندیم خان جو ضمانت پر تھے کو نیب آ رڈیننس کے دفعہ (xi)9 کے تحت جرم ثا بت ہو نے پر 6سال قید با مشقت اور خورد بر د کی گئی۔

ایک کروڑ 17لاکھ روپے کی رقم بطو ر جر ما نہ جمع کر نے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جر ما نہ کی صو رت میں ملزم کو مزید 6ما ہ قید سخت بھگتنا ہو گی ملزم ندیم خا ن جو ضما نت پر تھے کو سزا سنا ئے جا نے کے بعد گرفتا ر کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ۔

اس کے علا وہ ریفرنس میں نا مزد دوسرے ملزم معظم جان کی پیشی کے موقع پر غیر حاضری پرعدالت کے جج نے بر ہمی کا اظہا ر کیا بلکہ اسے بھی مذکورہ کیس میں جرم ثا بت ہو نے پر 4سال قید اور 75لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی اور متعلقہ حکام کو ہدا یت کی کہ و ہ سزا یا فتہ ملزم کو گرفتا ر کر کے جیل منتقل کر ے۔