|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وضلعی عہدیداروں سمیت رکن قومی اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ورکن صوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کو بلوچ روایات کے برعکس اور بزدلانہ قرار دیدتے ہوئے کہا کہ ایسے منفی اقدام کو بلوچستان میں بسنے والی تمام قوتیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

بلوچ سردار کے گھر پر حملہ کسی بھی قبائل کیلئے ناقابل برداشت عمل ہے، ایسے واقعات کے ذریعے صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے، سنگین واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میر عبدالروف مینگل،محمد اکبر مینگل،سردار نصیر موسیانی،میر امان اللہ زرکزئی نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کی گھر پر حملہ پورے بلوچستان پر حملہ تصور کیا جائیگا بلوچستان نیشنل پارٹی اس حملے کو بلوچستان کے قومی سیاست و قبائلی رسم رواج پر حملہ سمجھتی ہے ۔

اس حملے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کو قومی سیاست جموری جدوجہدورکنے کی ایک سازش ہے چادرچاردیواری کی پامالی بلوچستان کے روایات کے بر عکس ہے۔

رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے سردار اختر جان مینگل کے رہائش گاہ پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر بم حملہ بزدلانہ فعل ہے ایسے منفی اقدام کو بلوچ اقوام نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سردار کے گھر پرراکٹ حملہ چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ہے جو کسی بھی قبائل کے لئے نہ قابل برداشت عمل ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری لعل جان بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی ایک سیاسی جمہوری و پارلیمانی پارٹی ہے کہ ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ،لیکن ریاستی ادارے بدقسمتی سے ابھی تک ہوش میں نہیں آئے۔

ہمیں جان بوجھ کر جمہوری جدوجہد سے دھکیل کر زبردستی مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہماری پارٹی سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے لوگوں کو خوشحال رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ،

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کسان و ماہیگیر سیکریٹری ڈاکٹرعزیز بلوچ،ضلعی صدر حسین واڈیلہ ،تحصیل صدر ماجد سہرابی،ضلعی جنرل سیکریٹری خداداد واجو،تحصیل نائب صدر ذاہد مرید ،تحصیل جنرل سیکریٹری عبدالجبار و دیگرنے سرداراخترجان مینگل کے گھرپرراکٹ حملے کی مزمت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اخترجان مینگل کے گھرپر حملہ بلوچستان کی سیاست پر وار کرنے اور بلوچستان کی حالات کو خراب کرنے کا سازش ہے حملہ بلوچ روایات کے برعکس ہے۔

انہوں نے کہا ہیکہ یہ حملہ بلوچستان کی پرامن سیاسی،جمہوری جدوجہدپریقین رکھنے والے قائدین کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ ہے جس سے دشمن قوتیں ہمارے سیاسی لیڈروں کوخوف زدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مینگل ورنا تحریک بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے سردار اخترجان مینگل کے رہائش گاہ پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی ، سیاسی اور جمہوری روایات سے نابلد عناصر نے مینگل کوٹ وڈھ پر حملہ کرکے آسمان پر تھوکنے کی کوشش کی ہے ۔

دشمن قوتوں کے زرخرید غلام یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ وہ آج جتنی بھی ہرزہ سرائی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

انھیں اپنے ہر ایک سیاہ عمل کا حساب دینا ہوگا،بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل سوراب کے صدر محمدی اسین ہارونی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وحید احمد لانگو، سینئر نائب صدر ماما امام بخش افغانزئی ، نائب صدر میر عبدالرحمان گرگناڑی ، ڈپٹی سیکرٹری نذیر احمدمینگل ،صالح محمد مینگل عبدالطیف قلندرانی ، عبدالرزاق رودینی ، شکیل احمد مینگل، محمد یونس ہارونی اور دیگر نے سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے کہاکہ راکٹ حملہ ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت کیاگیاہے، تاکہ پارٹٰ کو جمہوری جدوجہد سے ہٹایا جاسکے، مگر یہ ان کی خام خیالی ہے کہ وہ سردار اختر جان مینگل جیسے اور باغیرت لیڈر کی حوصلے پست کر کے ان کو جھکایا جاسکے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی میر نذیر احمد خان کھوسو، میر عبدالغفور مینگل، ضلعی آرگنائزر جعفر آباد حیدر بلوچ بشیر مینگل ،رفیق بلوچ، وڈیرہ بابو دھنی بخش مینگل، میرمحمد عالم جھکرانی میر نصر اللہ خان لہڑٰ کامریڈ نذیر مینگل نے اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ داغنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی بارود کے انبار کا ڈھیر بنا ہوا ہے، حکمران حالات کو بہتر بنانے کے بجائے مزید تباہ کر نے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں پذیرائی ، بے پناہ محبت اور ہمدردی کومحسوس کرتے ہوئے حکمران اور ان کے پروردہ ایجنٹ بوکھلاہٹ میں سرگرداں ہو کر راکٹ حملے کرواکر بی این پی کے ورکروں اور ہمدردوں کو حراساں کرنے کی ناکام سازشوں پر اتر آئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر چیئرمین سونا خان مینگل ، سردار بلند خان غلامانی ٹکری نیاز احمد مینگل، سابقہ سٹی صدر میر سفر خان غلامانی ، میر صادق غلامانی ، ڈاکٹر محمد بخش مینگل غلام نبی ایڈووکیٹ میر محمد امین مولا بخش غلامانہ کلی مینگل آباد کھٹان کے یونٹ سیکرٹری نثاراحمد مینگل ڈپٹی یونٹ سیکرٹری وحید احمد بلوچ اختر جان مینگل کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی اسی حرکتوں سے کبھی بھی کمزور نہیں ہوسکتی ہے، تاہم اس دلسوز واقعہ ہے، اس کی سخت مذمت کرتے ہیں بی این پی سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی