کو ئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے حاجی غیبی روڈ کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص نورالدین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی پشتون آباد پولیس کر رہی ہے۔