|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے سال2016-17کیلئے49ارب 49ارب90کروڑ43لاکھ روپے کے ضمنی بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نصف گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔

اجلاس میں وزیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے کل19مطالبات زر پر مشتمل الگ الگ تحاریک پیش کیں جن میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 35ارب64کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کی سات مطالبات زر جبکہ 14ارب26کروڑسے زائد کی بارہ مطالبات زر کی تحاریک شامل تھیں ۔

انہوں نے الگ الگ مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک رقم جو ایک کروڑ94لاکھ26ہزار4سو روپے سے متجاوز نہ ہوان اخراجات کی کفالت کے لئے عطاء کی جائے جو مالی سال کے اختتام 30جون 2017ء کے دوران بسلسلہ مد سٹامپس برداشت کرنے پڑیں گے۔

5ارب 22 کروڑ 22لاکھ 59ہزار 2سو 90روپے ان اخراجات کے لئے عطاء کی جائے جو بسلسلہ مد پنشن برداشت کرنے پڑیں گے 2کروڑ 99لاکھ 72ہزار 9 سو5روپے بسلسلہ مد عدالتی نظم و نسق(چارجڈ)،56 کروڑ75 لاکھ74 ہزار ایک سو98 روپے بسلسلہ مد پولیس ،ایک ارب 43 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 3سو 78 روپے آبنوشی،71کروڑ 40 لاکھ روپے ورکس اربن بی واسا،2 ارب 75 کروڑ 11 لاکھ19 ہزار روپے ثانوی تعلیم ،47 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 85 روپے کھیلوں کے نتظام وتفریحی سہولیات،ایک کروڑ 57 لاکھ 93 ہزار2 سو80 روپے ثقافتی خدمات،38 کروڑ 66 لاکھ 38 ہزار5 سو 62 روپے آبپاشی ،29 کروڑ 37 لاکھ 95 ہزار 3 سو 90 روپے قرضہ جاتی خدمات و دیگر ذمہ داریوں کی مد میں،2 ارب 34 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 8 سو10 روپے ریاستی تجارت ،ترقیاتی اخراجات کے لئے ایک ارب 67 کروڑ 44 لاکھ 32 ہزار روپے امن عامہ و حفاظتی امور،13ارب56کروڑ32لاکھ52ہزار85روپے اقتصادی امور،8 ارب34 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار 5 سو 56 روپے رہائشی و کمیونٹی اخراجات کی مد میں ، 30 لاکھ روپے ماحولیاتی تحفظ ،5 ارب 79 کروڑ 72 لاکھ 42 ہزارایک سو 87 روپے صحت ،25 کروڑ 42 لاکھ 89 ہزار 4 سو 73 روپے تفریحی ثقافت و مذہب اور6 ارب ایک کروڑ 8 لاکھ 27 ہزارایک سو 59 روپے تعلیمی امور کی مد میں عطاء کی جائے ۔ ایوان نے تمام مطالبات زر کی منظوری دے دی ۔