کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں چھ سیاسی جماعتوں کااجلاس جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالقادر لونی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،حاجی سید صالح آغا ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ ،احمدنواز بلوچ ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہراللہ ،ملک امان اللہ کاکڑ،حاجی سید عبدالستار چستی ،حاجی حبیبی اللہ فقی ،شفیع الدین ،جماعت اسلامی کے افتخار احمد ،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانامفتی عبدالواحد بازئی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل ہزارہ اوردیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں حلقہ اے این اے 260کے حتمی الیکشن کے متعلق امور پر غور وحوض ہوا اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ امیدوار لانے پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی ،اس بات پر تمام جماعتوں اتفاق رائے سے این اے 260کے ضمنی انتخابات میں متفقہ طور پر حصہ لینے فیصلہ کیاگیا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ 23جون کو اجلاس جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے دفتر میں منعقد ہوگا
اور کمیٹی اجلاس میں این اے 260کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متفقہ لائحہ عمل طے کیاجائیگا اور دیگر جماعتوں کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا آل پارٹیزکے مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان اور کوئٹہ میں امن کی بحالی ،ترقیاتی حوالے سے اور سخت حالات میں ہم نے ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی
اور قوم کے مسائل کے حل کیلئے مشرکہ جدوجہد کی ہے آل پارٹیز نے اس بات پر اتفاق کیاکہ بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے اتحاد کرناہوگا اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے گی ،آل پارٹیز کے بیان میں کہاگیاکہ مردم شماری صاف شفاف انداز میں ہونا چاہئے
بلوچستان میں تمام حلقہ انتخاب میں ایم این اے اور ایم پی اے کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے آل پارٹیز کے قائدین نے مشترکہطور پر اجلاس میں شریک جماعتوں کے تین تین نمائندے شرکت کرینگے ،اجلاس میں اے این پی کے صوبائی صدر اور دیگر سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی کے تنظیموں کو بھی مدعوکیاجائیگا اور بلوچستان کے سطح پر مزید فعال بنانے اور دیگر امور پر مشترکہ موقف اپنایاجائیگا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس 23جون کو 4بجے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے دفتر میں ہوگا۔
این اے 260ضمنی الیکشن، 6سیاسی جماعتوں کا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان
وقتِ اشاعت : June 20 – 2017