|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2017

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اخترجان مینگل کی رہائش گاہ (سرداری قلعہ) پر بم حملے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی خضدارکیجانب سے ایک ریلی نکالی گئی ااور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے بی این پی کے ضلعی نائب صدر حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ ،شوکت سیاپاد،میر نور احمد مینگل ،غلام نبی لہڑی ،سید سمیع اللہ شاہ ،عالم فراز بلوچ ا مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک پر امن جماعت ہے ۔

اور ہم امن پسند ،جمہوری سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن کچھ عناصر کو ہماری سیاست پسند نہیں ان کی خواہش ہے کہ بی این پی کو سیاسی جدوجید سے ہٹایا جائے ان کی خام خیالی ہے ہم پر امن طور اپنا سیاسی جدو جہد جاری رکھیں گے پارٹی راہنماؤں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ مینگل کوٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

اور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے پارٹی قائد کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم با رہا کہتے ہیں کہ بی این سیاسی اور پر امن جدو جہد پر یقین رکھتی ہے ہم کسی بھی شر پسندی اور شدت پسندی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور صوبے کے جس کونے میں بھی ہو شدت پسندی کی مذمت کرتے ہیں

یا وہ سیکورٹی فورسز پر ہوں یا یا عام بے گناہ شہریوں پر انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امن کی ضامن اداروں کو چائے کہ وہ اس واقع کی تحقیقات کریں ہم پارلیمانی سیاست کے ہامی اور پر امن لوگ ہیں ہارے خلاف سازش کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے ۔

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ و آڑینجی کے زیر اہتمام پارٹی سربراہ سردار اخترجان مینگل کے گھر بم حملہ کے خلا ف وڈھ میں مکمل طور شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے شرکاء نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ باز کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی وڈھ پریس کلب کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز بی این پی وڈھ کے زیر اہتمام پارٹی قائد سردار اخترجان مینگل کے گھر پر بم حملہ کے خلا ف وڈھ بازار میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ۔ پارٹی کے زیر قیادت ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی ، نائب صدرجبار حیدر مینگل کررہے تھے۔

ریلی میں بی این پی آڑنجی کے پریس سیکرٹری الٰہی بخش محمود زئی، ٹکر ی محمد یوسف گرگناڑی ،فنائنس سیکرٹری کامریڈ محمد اقبال لہڑی اور عبدالرب بلوچ سمیت دیگر پارٹی کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اہتجاجی مظاہرہ سے بی این پی وڈھ کے صدر مجاہدعمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف سردار مینگل کے کو ٹ پر حملہ نہیں بلکہ پورے بلوچستان پر حملہ ہے دشمن یہ جان لے کہ یہ ایک چنگاری ہے اس کو ابھی سے سمبھا لاجائے ۔

جب یہ معمولی چنگاری حکومت کی غفلت اور لاپروائی کی باعث بھڑک اٹھی تو اس کے شعلے دور دور تک جا ئیگی، سردار عطاء اللہ مینگل کو پورے بلوچستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مظاہرین نے کہا کہ مخالفین بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبراہٹ کا شکار ہوکر اب منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جو کہ قابل مذمت اقدام ہے ۔

مظاہرین نے کہا کہ یہ چار دیواری سردار عطاء اللہ مینگل کا نہیں بلکہ پورے قوم کا گھر ہے اس کی حفاظت کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں مظاہر ین نے پولیس اورلیویز انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن امان نام کی کوئی چیز نہیں انتظامیہ کو لوگوں کی امن سے کوئی سروکا رنہیں ۔

وہ صرف اپنے ذاتی کاموں مصروف عمل ہے پولیس اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بم دھماہونا پولیس کی نااہلی منہ بولتا ثبوت ہے ، مظاہر ین اعلان کیا کہ انتظامیہ جب تک مینگل کوٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر نہیں کیا جاتا تو اس وقت تک ہم اپنا اہتجا ج کوجاری رکھیں گے ۔ریلی کے موقع پر پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موجود تھے ۔