|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2017

نوشکی :  بی این پی نوشکی کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں بی این پی نوشکی کے ضلعی کابینہ، سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور پارٹی کے سینئر اراکین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نذیر بلوچ حلقہ 260 کوئٹہ، نوشکی ، چاغی کے خالی نشست پر ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہوا۔

اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری میر ثناء اللہ جمالدینی نے چلائی جبکہ اجلاس سے ضلعی صدر نذیر بلوچ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بی این پی کے سی سی ممبر بابومیر محمد رحیم مینگل بھی موجود تھے۔

بی این پی کی جانب سے نامزد اُمید وار حاجی میر بہادر خان مینگل کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے اپنے تجاویز اور مشورے پیش کیے۔ اور حلقہ 260 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں بنانے کے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، کونسلران اور دوسرے پارٹی کے ممبران کی ایک جنرل میٹنگ اگلے دن منعقد ہوگی جس میں تیاریوں کے حوالے سے کیے گئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور مختلف کمیٹیاں بنائے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بی این پی انشاء اللہ یہ نشست آسانی سے جیت جائے گی اور آنے والے عام انتخابات میں بھی بی این پی بلوچ بیلٹ سے کلین سویپ کر کے صوبائی حکومت بنائے گی۔ کیونکہ آج بلوچستانی با شعور ہوگئے ہے ، مذہب اور زبان کے نام پر ووٹ لینے والوں کا اصل چہرہ جان چکے ہیں۔

اور بلوچ قوم کی پوری اُمیدیں بی این پی او ر اسکے سنجیدہ قیادت سے وابستہ ہے۔ آج بی این پی ہی وہ واحد قوم پرست پارٹی ہے جو بلوچستان کی بات کرتا ہے اور بلوچستانیوں کے حقوق اور ساحل و وسائل کے تحفظ کے اصولی موقف پر کھڑی ہے۔ بی این پی حکومت میں آکر تمام بلوچستانیوں کے محرومیوں کا نہ صرف ازالہ کرئے گی بلکہ بلوچستان میں انقلاب تبدیلی لائے گی۔