|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2017

خضدار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن میر یونس عزیز زہری ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ این اے 260 کوئٹہ نو شکی سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار حاجی محد عثمان بادینی کی کامیابی کی نوید کے سا ساتھ 15 جولائی کا سورج طلوع ہوگا ۔

کیونکہ قوم پرست جماعتوں سے بلوچستان کے عوام بری طرح مایوس ہو چکے ہیں جنہوں اپنے چار سال مدت اقتدار میں کرپشن کمیشن خوری و اقربا پروری کی ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جس کے آگے بلوچستان کی تاریخ شرمند ہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حاجی منظور احمد مینگل اس نشست سے کامیاب ہو گئے تھے لیکن طے شدہ منصوبے کے تحت ان کی جیت کو شکست میں تبدیل کردیا گیا کیونکہ فیصلہ ہوا تھا کہ اس مرتبہ جمعیت علماء اسلام کو اسمبلیوں سے باہر رکھا جائیگا ۔

جمعیت علماء اسلام اسلام کے صوبائی امیر نے کہا لیکن اب ان اداروں کو احساس ہو گیا ہے کہ ہم نے بلوچستا ن کو لوگوں کے حوالہ کیا جنہوں نے اس صوبہ کے خزانہ کو اپنے شاہ خرچیوں صرف کرکے عوام کو ان کے ہر حق سے محروم رکھا ۔

ہمیں توقع ہے کہ کوئٹہ چاغی کے عوام اپنے کردہ کا کفار دیں گے اور ہمیں توقع ہے کہ مستقبل قریب کے انتخابات میں بھی جمعیت علماء اسلام پورے ملک سمیت بلوچستان میں کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریگی ۔