خضدار: تحصیل مولہ کے مختلف علاقوں خرزان و گردنوا ح علاقوں میں بارش کے بعد ہیضہ کی بیماری پھیل گئی ،درجنوں افراد متاثر ،متاثرین میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔
محکمہ صحت کا کوئی ٹیم ابھی تک متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچی ،وبائی مرض کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو جانی نقصان کا اندیشہ موجود ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے طبی ٹیمیں روانہ کرنے کی اپیل۔
ضلع خضدار کے تحصیل مولہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل مولہ کے مختلف علاقوں خرزان اور گردنواح میں ہیضہ کا مرض پھیل گیا ہے درجنوں کے قریب افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مطابق تا حال محکمہ صحت کی جانب سے کوئی طبی ٹیم متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ سکی ۔
ان کا کہنا تھا اگر ،محکمہ صحت کی ٹیمیں آج بھی نہیں پہنچ سکی تو جانی نقصان کا اندیشہ موجود ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل مولہ کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر طبی ٹیم پہنچانے کا حکم دیں تھا کہ لوگوں کی زندگی بچایا جا سکیں ۔
خضدار ، بارشوں سے ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی
وقتِ اشاعت : July 1 – 2017