|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2017

خضدار: مولہ کے سیاحتی علاقہ چٹوک کے مقام پر پکنک کر کے واپس آنے والے پچاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو نا معلوم مسلح ڈاکوں نے لوٹ لیا ،لاکھوں روپے نقدی ،درجنوں قیمتی موبائل فونز ،دستی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔

مسلح ڈاکوں کے ہاتھوں لوٹنے والوں میں کراچی ،خضدار سمیت دیگر علاقوں کے سیاح شامل ہیں ،عوامی حلقوں کی جانب سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی مذمت ملزمان کی گرفتار کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل مولہ کے سیاحتی علاقہ چٹوک جہاں اندرون بلوچستان اور کراچی سمیت دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح پکنک منانے آتے ہیں گزشتہ روز پکنک منا کر واپس آنے والے پچاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو نا معلوم مسلح ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

لٹ جانے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مولہ کے حدود میں ان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے نقدی ،دو درجن سے زائد قیمتی موبائل فونز ،قیمتی دستی گھڑیا ں اور دیگر اشیا چھین کر فرار ہو گئے کراچی سے تعلق رکھنے والے متاثرین کا کہنا تھا کہ قبل ازیں ہم کئی بار اس علاقے میں پکنک منانے آئے ہیں مگر اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا مگر اس دفعہ ملزمان نے ہمیں لوٹ کر فرار ہوئے ۔

دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتار کے لئے جنگی بنیادوں پر کاروائی کریں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ڈاکو مہمانوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے مگر کرخ اور مولہ لیویز اور پولیس اس تناذعہ میں کہ ایریا کس کا ہے۔