خضدار: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ جھالاوان کے خطے سے ہماری خونی رشتے وابستہ ہیں ۔
یہاں ہمارے قبیلے کی ذیلی شاخیں بڑی تعداد میں آباد ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے میں ذاتی طو ر پر ہر ممکن کوشش کرونگا اور عنقریب ضلع خضدار کے مختلف علاقوں کو دورہ کرکے ان کے مسائل دریافت کر نے کے ساتھ ساتھ انہیں منظم کرنے کی بھی کوشش کرونگا ۔والد صاحب کے انتقال کے بعد تمام زمہ داریاں میری کاندھوں پر ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنگو ہاوس گزگی میں محمد ایوب گنگو ،محمد موسیٰ گنگو اور طارق گنگو کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔
قبل ازیں محمد موسی گنگو نے خطاب کرتے ہوئے انہیں خضدار آمد پر خوش آمدید کہااور کہا کہ خضدار ،فیروزآباد ،کرخ اور دیگر علاقوں میں قبیلہ کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں انہوں نے جام کمال خان کو ضلع خضدار کا تفصیلی دورہ کرنے کی دعوت دی جنہیں وہ قبول کی ۔
جام آف لسبیلہ جام کمال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جھالاوان کے خطے میں جام قبیلہ کے کے زیلی شاخین سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں اس حوالے سے ہماری خونے رشتے اس خطہ سے وابستہ ہیں ۔
سابق وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف کے انتقال کے بعد جہاں سیاسی زمہ داریاں میرے کاندھوں پر آ گئی وہاں قبائلی امور کی زمہ داریاں بھی میری زمہ داری میں ہیں یہاں آباد قبیلے کے لوگوں کے مسائل کو جاننے اور ان کے مسائل حل کرنے کی خاطر میں گنگو برادران کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے عنقریب ضلع کا دورہ کرونگا ۔
قبیلے کے تمام معتبرین سے ملکر انہیں منظم کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ہمارے قبیلے کے لوگ خطہ جھالاوان میں خود کو کبھی اکیلا محسوس نہ کریں کسی بھی مسئلے پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں قبل ازیں جب وفاقی وزیر مملکت خضدار پہنچے تو محمد ایوب گنگو ،محمد موسیٰ گنگو ،طارق گنگو ،حاجی محمد قاسم گنگو اور دیگر نے ان کا استقال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں گنگو ہاوس گزگی لے گئے۔
جھالاوان سے ہمارا خونی رشتہ ہے، جام کمال
وقتِ اشاعت : July 1 – 2017