|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2017

گوادر: نیشنل پارٹی ہی عوام کی نجات دہندہ جماعت ہے ۔ نیشنل پارٹی کی حکومت نے بلوچستان کے گنجلک مسائل کے حل کے لےئے اپنا فرض بخوبی ادا کیا۔

ضلع گوادر کی عوامی نمائندگی کر نے والے بنیادی مسائل کے ذمہ دار ہیں ۔ پارٹی نے جن لوگوں کو عزت بخشی وہی نقاد بن گئے ۔ پارٹی کا رکنوں کا اثاثہ ہے کسی شخصیت کے تابع نہیں۔ فکری اور نظر یاتی سیاست نیشنل پارٹی کی معراج ہے کارکنوں کا نیشنل پارٹی سے کمٹمنٹ قابل داد ہے۔

مقر رین کاعید ملن پارٹی کی تقر یب سے خطاب۔ نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) گوادر کے زیر اہتمام گزشتہ روز پارٹی کے قاعد میر اشرف حسین کی رہائش گاہ پر رہنماؤں اور کا رکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے مقر رین نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی تسلسل کا نا م ہے شخصیت کی بجائے پارٹی ادارے مقدم ہیں اور ہر فیصلہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا تاہے ییہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور ملک بھرمیں اپنا وجود رکھتی ہے اور عوام کی اکثر یت نیشنل پارٹی کو اپنا نجات دہندہ گردا نتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں بلوچستان کے گنجلک مسائل کے حل کے لےئے فراخدلی اور نیک نیتی سے کام کیا ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں فلاحی اور تعمیری کا موں کے فروغ کو کسی حد تک ممکن بنایا آج اگر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے تو اس کا کریڈٹ نیشنل پارٹی کی قیادت کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ قطعی طور پر سیاسی ہے ڈائیلاگ سے بلوچستان کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے حکومت اور اس کے ادارے اس حکمت عملی کو اپنی ترجیح بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں آج جن بنیادی سہو لیات کا فقدان ہے اس کا ذمہ دار و ہ طبقہ ہے جو اس وقت نمائندگی کر رہا ہے ۔ان کی غلط پا لیسیوں کی وجہ سے ضلع گوادر کے عوام گوں ناگوں مسائل کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پارٹی نے جن لوگوں کو عزت بخشی وہی آج پارسا اور بڑے نقاد بنے پھر تے ہیں حالانکہ ان کی سیاسی حیثیت اور بساط پارٹی کی مرعون منت ہے لیکن احسان فراموشی کر کے اپنے کےئے پر پر دہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مراعات سے مستفید ہونے کے بعد پھتلی گلی سے بھاگنے کی تیاری کرنے والے نامراد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں بالخصوص خواتین ونگ نے مر دم شماری کے عمل میں جس طرح بڑھ چڑ ھکر حصہ لیا وہ قابل تعر یف ہے جس کے انشاء اللہ مثبت نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی امنگوں کا ترجمان اور امید ہے پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے کارکنوں کا اپنی پارٹی سے بھر پور کمٹمنٹ خراج تحسین عمل ہے پارٹی کا رکنوں کے مشورہ اور تجو یز کو اپنا شعار بنائے گی ۔

مقر رین میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر انجینئر حمید بلوچ، بلوچستان وحدت کی خواتین سیکر یڑ ی طا ہرہ خورشید، میر اشرف حسین، ضلعی صدر فیض نگوری، پسنی کے رہنماء کپٹن مجید، بی ایس او ( پجار) کے مرکزی رہنماء ولید مجید، تحصیل صدر ناگمان عبدل اور جنرل سیکر یڑی محمدجان بلوچ شامل تھے ۔ عید ملن پارٹی میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او ( پجار) گوادر کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شر یک تھی ۔