گوادر: جیونی ،پانی اور بجلی کے بحران شدت اختیا ر کرگیا۔
پانی اور بجلی بحران کے خلاف ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی اور جماعت اسلامی جیونی کے ارکان کے علاوہ سول سوسائٹی انجمن تاجران اور ماہی گیر نمائندوں کے ساتھ ساتھ گنز کے متاثرین نے کہا پانی اور بجلی بحران کے خلاف بنائی گئی کمیٹی کا کنوینر بی این پی عوامی کے مرکزی قائد ایڈوکیٹ سعید فیض جبکہ ڈپٹی کنوینر جماعت اسلامی جیونی کے امیر امام دلوش کو نامزد کیا گیا ہے ۔
اور مستقل بنیادوں پر قائم اس کمیٹی کے 15اراکین ہوگے ، اور عوامی رابطوں کے بعد اس کی تعداد بڑھا دی جائیگی، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی ارکان نے کہا کہ جیونی , پانوان, بندری اور گنز کے عوام کو پانوان سے ٹینکروں کے ذریعے بورنگ کے کھارے پانی پلائی جارہی ہے جسکی وجہ سے جلد اور پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں ۔
اور یہ پانی پینے کے قابل ہی نہیں اور اسطرح کی مضر صحت پانی جیونی کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں لہذا حکومت سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ جیونی اور اسکے ملحقہ علاقوں کو ٹینکروں کے ذریعے میرانی ڈیم سے پانی فراہم کی جائے یا پھر سنٹسر کے میٹھے بورز سے سپلائی لائن کے زریعے پانی مہیا کی جائے۔
دوسری طرف بجلی نہ ہو نے کے سبب یہاں کاروباری اور گھریلو زندگی انتہاء کسمپرسی سے دوچار ہے اوپر سے اضافی بلنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے دن کے اوقات تو بجلی بند رہنے کے ساتھ ساتھ رات کے چھ گھنٹے بھی لوڑ شیڈنگ کے نظر ہورہے ہیں اس جدید دور میں بھی جیونی کی آبادی بجلی نہ ہونے کے سبب میڈیا سے کٹی ہوئی ہے جو کہ سرکاری مشینری اور نمائندگان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیونی کے 9 عدد لوکل جنریٹرز کو اگر مرمت کیا جائے اور تیل مہیا کی جائے تو پرانا شیڈول 18 گھنٹے بجلی بحال ہوسکتی ہے مگر روایتی حضرات خاموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر سے جیونی تک 33 کیوی کا لائن بچھانے کا منصوبہ سال 2015/16 PSDP میں 120.00 ملین روپے مختص کیے گئے اور اس ضمن میں مزکورہ رقم ریلیز بھی ہو گئی مگر عجیب بات ہے ایک ہزار کھمبوں کے بجائے ایک سال قبل صرف ایک کھمبا نصب کیا گیا اور کام بند کر دی گئی جس کاسبب نہیں بتایا گیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہماری کمیٹی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے ملاقات کر کے زبانی اور تحریری طورپر اپنے مطالبات رکھے گی اور اگر مطالبات پورے نہ ہوئے اورہمیں پانی بجلی نہ دی گئی تو احتجاج کی راہ اپنائی جائے گئی ۔
جیونی،پانی و بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017