چھتر: کھوسہ اتحاد سربراہ حاجی میر نثارخان کھوسہ کے رہائش گاہ پر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نیشنل پارٹی وائس پریذیڈنٹ میر طاہر بزنجومیر مہراب مری ٹکری شفقت علی میر عبد الرسول بلوچ رستم خان کھوسہ نے چائے پارٹی میں شرکت کی ۔
پھیروانی برداری حاجی عبد الغفار کھوسہ عبد اللہ حاجی محمد نواز حاجی عبد العزیز حاجی اسدللہ حاجی محمد مکی کرم اللہ کھوسہ عبد الطیف پھیروانی بھی موجودتھے۔ دونوں رہنماؤں میں بلوچستان کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کا تبادلہ خیال ہو۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات بلوچستان کی عوام کو براہ راست ملنے سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گا ۔سی پیک سے بلوچستان کی عوام کو جتنے بھی خدشات ہیں وہ دور کیئے جائیں۔
دوروزیر اعلی میں بلوچستان کے تمام اداروں سے مداخلت ختم کردیا تھا۔تعلیم کی بہتری کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر خدمات سرانجام دیئے۔ اور صحت کے ادارئے اور دیگر اداروں میں کافی بہتری لانے کے لیئے بھی عملی اقدامات کیے گئے ۔
بلوچستان میں ملازمت کے حصول کے لئے این ٹی ایس کو مترادف کروایا۔مختلف محکموں میں ملازمتیں این ٹی ایس ٹیسٹ کرنے والوں کو ملازمتیں دیئے گئے۔جس کی وجہ سے قابل تعلیم یافتہ نوجوان ملک اور بلوچستان کی ترقی کے لیئے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
صاف شفاف عمل سے بے روز گار نوجوان کو روز گار کے مواقعے بھی ملے ۔ ہمارے پارٹی کا منشور عملی اقدامات سے بلوچستان کی عوام کے سامنے ہے۔ جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں نشینل پارٹی نے ہر طبقہ میں مقبولیت حاصل کیا ہے ۔
بلوچستان میں مورثی سیاست کے خاتمہ کے لیئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔بلوچستان کی ترقی سے ملک کا ترقی وابستہ ہے ۔جس کے لئے بلوچستان کے ہر مکتبہ وفکر کو بلوچستان کو ترقی کی جانب لے جانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔
انھوں نے مذید کہا کہ ہمارے پارٹی کار کردگی آنے والے الیکشن میں بلوچستان کے عوام کے سامنے آجائے گا ۔کیونکہ پارٹی اپنے کارکردگی کی بنیاد پر ہی عوام کے پاس جائے گا ۔ہم پر امید ہیں ہم اپنے عوامی خدمات سے مطمین ہیں ۔
ہمارے خدمات کے عیوض عوام دوبار ہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے منتخب کرے گا ۔بلوچستان کی ترقی کے لیئے اپنے خدمات آنے والے دور میں پیش کریں گے ۔بلوچستان کی عوام کی خوشحالی اور ترقی نیشنل پارٹی کا ویثرن ہے ۔
بلوچستان میں موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے کام کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : July 5 – 2017