|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2017

نوشکی: مذہب دین جنت قرآن کے نام پر بلوچ قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے، ملا جنت کے ٹھیکیدار نہیں بنے ہم ملا لوگوں سے زیادہ مسلمان ہے اسلام میں ووٹ جمہوریت کا تصور نہیں ۔

ان خیالات کااظہار بی این پی کے این اے 260کے امیدوار حاجی میر بہارخان مینگل الیکشن میسچ کے سلسلے میں جاری عیسیٰ چاہ یونٹ جمال آباد یونٹ درزی چاہ یونٹ غریب آباد یونٹ سے حاجی میر بہادرخان مینگل، حاجی میر وزیرخان مینگل، ضلعی صدر نذیر بلوچ، میر خورشید جمالدینی ، محمد شریف مینگل ، سردار زادہ غلام سرور مینگل، حاجی غلام حیدر بادینی، میر عزیز بادینی ، میر ثناء اللہ جمالدینی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آج لسنای تنظیم اور لسانی تنظیم کے بی ٹیم نام نہاد مذہبی پارٹی ملکر بی این پی کا راستہ روکنے کیلئے الیکشن میسچ چلارہے ہیں، بی این پی کے قوت سے گھبرا کر آج نام نہاد قوم پرست پارٹی اور رجعت پسند پارٹیاں ایک بن کر میدان میں اترے ہیں۔

بلوچ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ جب خیبر پختونخوا کا جب مسئلہ بن جاتا ہے تو سراج الحق فضل الرحمن ،عمران خان ، محمود اچکزئی، اسفند یار ایک بن کر پشتون بن کر آواز بلند کرتے ہیں مگر بلوچستان میں یہ نام نہاد مذہبی پارٹی عوام کو قرآن کے نام پر بیوقوف بناتا ہے۔

بی این پی بلوچستان کی قومی پارٹی بن چکی ہے، تاریخ گواہ ہے بلوچستان کے مسائل پر بی این پی سب سے زیادہ آواز بلند کی ہے جو پشتون بلوچستان کی بات کرتے ہیں وہ ہمارے بھائی ہے جس طرح بلوچستان پر ہمارا حق ہے اسی طرح ان کا بھی حق ہے ۔