خضدار: صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار صوبے کا دوسرا بڑ اور وسیع آباد ی کا بوجھ برداشت کرنے والا واحد اسپتال ہے۔
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور مستقبل میں سی پیک کا سنگم ہونے کی وجہ سے اس ادارے پر مزید بوجھ پڑسکتاہے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہسپتال میں ادویات ،اسٹاف کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں ۔
خضدار کے میڈیکل سیٹوں پر ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنی خدمات خضدار کے عوام کے لئے صرف کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے دورہ کے موقع پرڈاکٹروں اسپتال انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین سے گفتگو کے دوران کیا ۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر خضدار میونسپل کارپوریشن خضدار یر عبدلرحیم کرد ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل ،ڈاکٹر جلیل احمد موسیانی ،سرجن بشیر احمد موسیانی ،ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی سمیت نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیداران بھی موجود تھے ۔
قبل ازیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سومار خان نے صوبائی وزیر کو ہسپتال کے مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گزشتہ ایک سال سے ہسپتال کو ادویات کا کوٹہ نہیں ملا ،سنیئرڈاکٹرز کے 35 اسامیاں خالی ہیں سوئیپر کا عملہ بھی ناکافی ہے۔
اہسپتال میں ایکسرے مشینوں کی کمی ہے ،صرف ایک ایمبولینس آن روڈ ہے ،باقی چار ایمبولینس خرا ب حالت میں کھڑی ہیں ،آپریشن تھیٹر بھی ایک ہے ،اسٹاف نرس کی بارہ ، اسامیاں خالی ہیں چالیس سے زائددیگر اسٹاف اسامیاں خالی ہیں اتنی تعداد میں اسٹاف کی کمی سے ہسپتال انتہائی مشکلات سے دوچارہے ۔
بجائے ڈاکٹروں کے 35 خالی اسامیوں کو فل کرنے کا انہی دستیاب ڈاکٹروں کا بھی تبادلہ کیا جا رہا ہے اس صورتحال میں ہمیں پریشانی کا سامنا ہے۔
اس موقع پر سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹروں کے خالی اسامیوں کو فل کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھایا جائے گا سالانہ ادویات کی فراہمی کو فوری طور پر ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی چار ایمبولیسنوں کی مرمت کرنے ،ایک نئی ایمولینس دینے کا اعلان کرتا ں ۔
صوبائی وزیر ذراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہلوگوں کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے سول ہسپتال خضدار صوبے کا دوسرا بڑا اسپتال ہے جب کہ ہمسایہ اضلاع میں علاج و معالجے کی خاطر خواہ سہولتیں نہ ہونے کے باعث سات اضلاع کے لوگ یہاں آتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت صحت کو نہ صرف اس اسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کرونگا بلکہ یہاں کے مسائل حل کرواکر ہی رہونگا صوبائی وزیر نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں تشویشناک عمل ہے اس پر بھی فوری طور پر عمل در آمد کے لیئے صوبائی وزیر سے بات کرکے ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ۔
ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے، اسلم بزنجو
وقتِ اشاعت : July 5 – 2017