|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2017

ڈھاڈر: ڈھاڈر کے نواحی علاقے نغاری کے قریب وادروفی کے مقام پر لیویز کمانڈو فورس کی گشتی ٹیم پر ڈاکوؤں کا حملہ جوابی کاروائی میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی گرفتار اسلحہ موٹرسائیکل بر آمد۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر کے نواحی علاقے نغاری کے قریب وادروفی کے مقام پر لیویز کمانڈو فورس کی گشتی ٹیم پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی لیویز کی جانب سے فوری جوابی کاروائی کے دوران گولی لگنے سے رمضان جتوئی نامی ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ۔

جبکہ انکا ایک ساتھی اللہ بخش ولد حاجی خان جتوئی کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور ایک عدد موٹر سائیکل بر آمد کرلی مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔بعد ازاں رمضان جتوئی نامی ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔