|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2017

خضدار: صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور قوم پرستانہ نظریہ ہمیں وراثت میں ملی ہے ۔

عوام کی خدمت کرنے میں جو سکون ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ،بہترین حکمت عملی ،بلوچستان کو معاشی ترقی دینے ،بلوچستان بالخصوص خضدار میں بے مثال ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل اور ہر وقت عوام کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کرنے کی وجہ سے آج عوام نیشنل پارٹی کا انتخاب کر کے شمولیت اختیار کر رہی ہے ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں کیوں کہ ہماری جماعت عوام کو ہی طاقت کا سر چشمہ تصور کرتی ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سالہ مرحلہ اسکیم غفور آباد خضدار میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے حضور بخش باجوئی ،محمد بخش گزگی مینگل،ناصر کمال بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ، میر سلمان زہری ،میر محمد حنیف بزنجو ،عبید اللہ گنگو،ماسٹر فدا بلوچ ،عبدالوہاب غلامانی ،دھنی بخش غلامانی سمیت دیگر پارٹی عہدیداران و سینئر کارکنان بھی موجود تھے ۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے حضور بخش باجوئی کے گھر جا کر ان کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا سردار محمد اسلم بزنجو نے سات مرحلہ اسکیم کے لئے پرائمری سکول تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کی خوشحالی ،تعلیم یافتہ بلوچستان ،اور امن و امان ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

انہوں نے خوشحال خضدار ایجنڈاکے تحت گزشتہ انتخابات میں حصہ لیا اور عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے منتخب کیا اور گزشتہ چار سال میں ہم نے خضدار کے عوام کو مایوس نہیں کیا اپنے وعدوں کے مطابق یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ،امن کا وعدہ کیا ۔

امن دی ،سڑکوں کی تعمیر کا وعدہ کیا شہر کی تمام سڑکوں کو پختہ کر دی ،تعلیمی اداروں کے قیام خضدار کو میڈیکل کالج اور وومن یونیورسٹی دی ،واٹر سپلائی اسکیمات کا وعدہ کیا جہاں جہا ں ضرورت تھی ہم نے دی اور باقیوں کو اب دینے جا رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام اچھے اور برے میں فرق کو محسوس کریں خالی نعروں اور عملی اقدامات میں فرق کو محسوس کریں ،اور جس کا بھی ساتھ دیتے ہیں کھلی طور پر ساتھ دیں مجھے خوشی ہے کہ آج سات مرحلہ اسکیم خضدار سے بڑی تعداد میں ساتھیوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

انشاء اللہ ہم ان کے توقعات سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیں گے ہم سب ملکر نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے خوشحالی بلوچستان اور خوشحالی خضدار کے لئے جدو جہد کرئینگے صوبائی وزیر نے کہا کہ اب حالات و واقعات کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیم پر خصوصی توجہ دیں جب تک ہماری نسلیں علم کے زیور سے مالا مال نہیں ہونگے ہم ترقی نہیں کر پائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اب شعور و آگہی کا دور ہے اب کسی کو ووٹ کے ذریعے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا آئندہ ترقی اور خوشحالی کا دور ہوگا ۔