پنجگور: پنجگور کے دیہی علاقے پروم میں نیشنل پارٹی کی جانب سے سے ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ تھے۔
جلسہ عام میں سی سی ممبر حاجی صالح محمد بلوچ ضلعی چیئر مین عبدالمالک بلوچ پھلین بلوچ ایڈوکیٹ علاوالدین بلوچ حاجی محمد اسحاق شاہوانی تحصیل صدر حاجی شے بخش بلوچ حاجی عبدالقدوس بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ جاوید کچکول سمیت دیگر ضلعی رہنماوں نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئیصوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ سی سی کے ممبر اور بزرگ رہنما حاجی صالح محمد بلوچ چیئرمین عبدالمالک بلوچ صوبائی رہنما ایڈوکیٹ علاوالدین بلوچ میونسپل.کمیٹی کے چیئرمین پھلین بلوچ، عارف ایڈوکیٹ حاجی عبدالقدوس بلوچ لیاقت بلوچ و دیگر کے کہا کہ پروم ایک ذرعی علاقہ ہے اور اسی علاقے سے سالانہ کروڈوں روپے کے اعلی کوالٹی کے کھجور پیدا کی جاتی ہے۔
زراعت کو فروغ دینے کیلئے میر رحمت صالح نے زمینداروں کیلئے سولر سسٹم فراہم کی ہے اور یونین کونسل پروم میں دو سکولوں کو پرائمری سے اپ گریڈ کر کے مڈل کا درجہ دیا گیا ہے اور زمینداروں کو چیف انجن فراہم کی گئی ہے.تاکہ وہ زراعت کو فروغ دے کر زراعت کو بہتر طریقے سے کر سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ پروم کی سرزمین ایک زرخیز سر زمین ہے اور ہر دور میں پروم کو پسماندہ رکھا گیا ہے پروم کینوجوانوں نے شروع سے لے کر اب تک قومی سیاست میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے لیکن پروم کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے پروم کے امن کو خراب کرنے کیلئیکسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
اور امن وامان کو خراب کرنے والوں کو ایک پیغام دیں گے کہ وہ ہمیں شکست نہیں دے سکتے کیونکہ غریب عوام ہمارے پیچھے کھڑا ہے اور یہاں کے عوام ہماری اصل طاقت ہیں ہم عملی جدوجہد پر یقین کرکے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی قائم کرکے نیشنل پارٹی نے پورے بلوچستان میں ایک بہتر تعلیم کی فراہمی میں کرداراداکیاہیبلوچستان بالخصوص مکران میں سڑکوں کی بہتری سے ایک معاشی انقلاب آیا ہے۔
اور سڑکوں کی تعمیر کا کریڈٹ نیشنل پارٹی کی قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے بلوچستان کے بد ترین دور میں اپنی عوام کو اکیلے نہیں چھوڈا ہے اور بلوچستان کی امن و امان کو ایک خواب سے تبدیل کرکے حقیقت بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، ایجوکیشن صحت سمیت تمام.شعبوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے.پروم کے عوام قلم سے محبت کرکے جہالت کو شکست دیں. بلوچ تعلیم ہی سے اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتا ہے۔
بلوچستان کے تمام علاقوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں بہترین ہتھیار تعلیم ہے اور تعلیم ہی سے ہم اپنے حقوق کو حاصل کر سکتے ہیں. والدین اپنے بچوں کو بہترین تعلیم کی فراہمی کیلئے جدوجہد کریں کیوں کہ تعلیم سے بڑھ کر کوئی اہم.چیز نہیں ہے۔
پروم کے جوان اور بزرگوں نے پارٹی جلسہ منعقد کرکے مخالفین کو ایک لیغام دیا ہے کہ پروم کے لوگ امن پسند ہیں. دور سے نیشنل پارٹی کی ریلی کو نشانہ بنانے والوں کو ایک پیغام دیں گے کہ ہم ڈرنے والے نہیں اور آخری دم تک عوام کے حقوق کی خاطر جنگ لڑیں گے۔
آزادی کے نام پر لوگوں کو قتل کرنے والے اس سرزمین اور اس قوم کے دوست نہیں ہیں بلکہ وہ اس علاقے کی بہتری کیلئے جدو جہد میں ہمارا ساتھ دیں. ہماری سیاست کامقصد عوام کو ایک بہتر زندگی دینا ہے۔
پروم کے زمینداروں کے مسائل حل کریں گے،رحمت بلوچ
وقتِ اشاعت : July 7 – 2017