دالبندین: چارسر میں ساسولی قبائل کی جانب سے سردار چنگیز خان ساسولی کی قیادت میں گرینڈ جرگہ این اے 260کے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کے امیدوار حاجی عثمان بادینی کے حمایت کا اعلان کردیا ۔
تقریب میں سردار علی حیدر محمد حسنی ،سردارزادہ شہباز خان حسنی اور ساسولی دیگرقبائل کے افراد میں شرکت کیا۔جرگہ سے وزیر اعلیٰ کے معاون خاص سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،سردار چنگیز خان ساسولی ،انجنیئر عثمان بادینی چیئر مین داود خان نوتیزئی ،،ڈاکٹر اسحا ق بلوچ ،مولا نا محمدعالم حسنی ،حاجی فاروق محمد حسنی ،مو لا نا منظور مینگل،مولوی نجیب اللہ ،عزیز راسکوئی ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا این اے دو ساٹھ کے ضمنی الیکشن میں بابائے چاغی پینل سمیت چار جماعتوں کا اتحاد ہے ۔
انشاء اللہ 15جولائی کو جیت بھی میرعثمان بادینی کی ہوگی آج ساسولی قبائل نے سردار چنگیز خان ساسولی کی سربرائی میں میر عثمان بادینی کے حمایت کا اعلان کردیا ہے ساسولی قبائل این دوساٹھ میں جہاں بھی آباد ہے وہ 15جولائی کو عثمان بادینی کو ووٹ دینگے ۔
جرگہ سے مقررین خطاب کرتے ہوئے بتایا یہ اتحاد صرف الیکشن تک محدود نا ہوں ہم تمام قبائل آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ داری ہے اور ہمارے ایک دوسرے قبائل کے ساتھ جو رنجشیں ہے ہمیں چائیے ہم انھیں بھی ختم کر دیں علماء کرام اور قبائلی شخصیات اس میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ضلع کے اندر ایک خوشگوار فضاء قائم ہوں ۔
مقررین کا کہنا تھا دوہزار13کے الیکشن میں جس شخص کو این اے دوساٹھ سے کامیاب کرایا گیا وہ آکری دم تک ہمارے اضلاع کی طرف مڑ کر دیکھا تک نہیں ہمیں اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد اور اتفاق کر نا چائیے تو ہمیں کوئی طاقت ہرا نہیں سکتا ہے ۔
مقررین کا کہنا تھا اللہ پاک نے چاغی ضلع کو قدرتی ذخائر سے مالہ مال کردیا ہے سیندک اور ریکوڈک میں مقامی لوگوں کی حق اور حقوق کی بات کرنے کے لیئے مقامی نمائندہ کی ضرورت ہیں امید ہے عثمان بادینی کامیابی کے بعد چاغی نوشکی اور حلقہ انتخاب کا آواز بن کر ابھریگا اہلیان چاغی ،نوشکی ،کوئٹہ کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 15جولائی کو میر عثمان بادینی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے ۔
ضمنی الیکشن، سردار چنگیز ساسولی کا عثمان بادینی کی حمایت کا اعلان
وقتِ اشاعت : July 11 – 2017