|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2017

کوئٹہ: تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے علاقے زور بازار میں چار موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو مزدوروں غلام سرور اور حبیب اللہ کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کا آبائی تعلق سندھ کے علاقے شہداد کوٹ سے بتایا جاتا ہے تاہم وہ گزشتہ کئی سالوں سے تربت میں رہائش پذیر ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ زخمی مزدور وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام کررہے تھے۔ فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار بھی مزدوروں کی حفاظت پر موجود تھا تاہم پولیس اہلکار نے کوئی جوابی کارروائی نہیں ۔موقع پر موجود دیگر مزدور بھی بھاگ گئے۔