|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2017

گوادر :  لانگ بیچ امریکہ سے Zhen Hua 28 نامی بحری جہاز تین کنٹینرکرینیں لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لانگ بیچ امریکہ سے ایک Zhen Hua 28 نامی بحری جہاز تین QUEYSIDE کنٹینرکرینیں لیکر گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ۔ 

اس حوالے سے گوادر پورٹ پر ایک خوش آمدیدی تقریب منعقد کی گئی ۔ منعقدہ تقریب میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منیر احمد جان ، گوادر پورٹ فری زون کے منیجر مسٹر پیٹر و دیگر گوادر پورٹ اتھارٹی و چائنہ اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے افسران نے بحری جہاز کے کپتان و دیگر آفیشلز کو خوش آمدید کہا اور انھیں پھول پیش کیں اور ڈی جی گوادر پورٹ اتھارٹی منیر احمد جان نے کپتان و آفیشلز کو گوادر پورٹ اتھارٹی کا یادگاری شیلڈ پیش کیا ۔ 

اس موقع پر بکرا بھی ذبح کیا گیا اور گوادر پورٹ اور مملکت پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ کرینوں کو اتارنے کیلئے پاکستان کے مشہور کمپنی کار ساز کے خدمات لی گئی ۔ وہ آئندہ چند دنوں میں ان کرینوں کو اتار کر گوادر پورٹ پر نصب کرینگے ۔

واضح رہے کہ گوادر پورٹ پر نصب شدہ کرینیں استعمال نہ ہونے کے سبب زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہو چکے ہیں ان کی جگہ جدید اور نئی کنٹینر کرینیں نصب کی جا رہی ہیں ۔ جبکہ دو مزید کرینیں اگست تک گوادر پورٹ پر پہنچ جائے گی ۔ جس کے بعد گوادر پورٹ پر کنٹینر کرینوں کی تعداد پانچ ہوگی ۔