کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایس پی قائد آباد مبارک شاہ غبیزئی کو گلستان میں آبائی قبرستان جبکہ شہید ہونیوالے تینوں پولیس اہلکاروں کو کاسی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
ایس پی قائد آباد اور ان کے محافظوں سید فضل ربی،مدثر اور محمد عرفان کی نمازجنازہ پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کی گئیں۔
نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم، جنرل کمانڈنگ آفیسرز، ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ ریجن عبدالرزاق چیمہ، پولیس ، پاک فوج اور اعلیٰ سول حکام کے علاوہ شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی نے شہید اہلکاروں کی میتوں پر پھول چڑھائے۔
پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔ ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کی میت آبائی علاقے گلستان کلی نورک گلستان لے جائی گئی جہاں نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تدفین کلی نورک مہاجر کیمپ قبرستان میں کی گئی۔ا س موقع پر ڈی ایس پی اختر اچکزئی، ڈی ایس پی قلعہ عبداللہ عبدالحق ،ایس ایچ او قائد آباد عاشق علی اور دیگر حکام موجود تھے۔ جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کی تدفین کاسی قبرستان میں کی گئی۔