|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2017

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جس طرح کرپشن ہوئی اور کرپشن کی آڑ میں صرف سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لا نگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو مورد الزام ٹہرانا نیک شگون نہیں بڑے پیمانے پر کرپشن میں سابق چیف سیکرٹری سمیت بڑے بڑے لوگ ملوث ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ بلوچستان میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لا نگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی ملوث نہیں بلکہ اس میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہے ان پر کوئی ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں ۔